بہن بھائی ڈوب گئے

پنجاب سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی سٹیفا نہر میں ڈوب گئے

ویب ڈیسک: پنجاب سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی صوابی کے سٹیفا نہر میں ڈوب گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ پیہور ہال لیول کینال سٹیفا مینئی لار کے قریب پیش آیا جہاں پنجاب سے آئے ہوئے بہن بھائی پانی میں ڈوب گئے ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم فوری طورپر موقع پر پہنچ گئے جس نے ڈوبنے والے بہن بھائی کی تلاش کاکام شروع کردیا ۔
نہر میں ڈوبنے والوں کے نام ہیرا عمر 15سال اور وسیم عمر 14سال سکنہ پنجاب چک بیلی بتائے جارہے ہیں ۔
ریسکیو1122 صوابی کی ماہر غوطہ خور ٹیم سرچ آپریشن میں مصروف ہیں ۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج پھر ہوگی