پابندی کیلئے ڈکلیئریشن

حکومت کسی بھی پارٹی پرپابندی کیلئے ڈکلیئریشن دے سکتی ہے،رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت آرٹیکل 17کے تحت کسی بھی پارٹی پرپابندی کیلئے ڈکلیئریشن دے سکتی ہے،ابھی ارادہ ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے آئین پر عمل کیا جائیگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کابینہ منظوری دے گی توڈکلیئریشن کو 15دن میں سپریم کورٹ میں پیش کیا جاتا ہے اور اگر عدالت ڈکلیئریشن سے متفق ہوجائے تواس پارٹی پرپابندی عائد ہوجاتی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ابھی اپنے ارادے کو ظاہرکیا ہے، اس حوالے سے آئین میں دیے گئے طریقے کار کے مطابق عمل کیا جائے گا۔
مخصوص نشستوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ معاملے پر عدالت میں اپنا موقف پیش کریں گے، اگر مخصوص نشستیں ہمیں مل سکتی ہیں تو آئینی طور پر کوشش کریں گے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ معاشی بدحالی 2018 کے بعد آئی ہے، عمران خان کو لاکر ملک کا بٹھا بٹھایا گیا اورچلتے ملک کو اس صورتحال سے دوچار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایڈ ہاک ججز رکھنے کا باقاعدہ آئین میں ذکر ہے، اگر یہ ٹھیک نہیں تو آئین میں کیوں ہے؟ کسی کے پسند یا ناپسند پر آئینی چیز کو روکا نہیں جاسکتا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز، اہالیان علاقہ کی شرکت