جمشید دستی کیخلاف مقدمہ

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا۔
مظفر آباد گڑھ کی ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق محرم الحرام کے دوران پولیس اسنیپ چیکنگ کے لیے ظفر کالونی گئی تھی، جمشید دستی اور ان کے ساتھیوں نے پولیس کو روکا تھا۔
تھانہ سٹی میں درج مقدمے کے مطابق جمشید دستی نے سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں۔
ایف آئی آ کے متن کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور ان کے 12 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے بعد جمشید دستی اور ساتھی فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جمشید دستی نے اپنی رہائش گاہ پر 25 لوگوں کے حملہ آور ہونے کا ویڈیو بیان دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کاخیبرپختونخواسےمریضوں کاپنجاب جانے کا بیان مضحکہ خیز ہے ،بیرسٹر سیف