اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی

اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار، تفتیش شروع

سی ٹی ڈی پنجاب کی اہم کارروائی، اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار کر لیا گیا، اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہے۔
ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر ہونے والے آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہے اور اس کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطانق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اور اس سلسلے میں‌کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے۔
یاد رہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو 2 مئی 2011 کو ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز نے ایک خفیہ آپریشن کر کے ہلاک کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سوات میں پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاون، 3 اہم رہنما گرفتار