پی ٹی آئی کے خلاف اتحادیوں

پی ٹی آئی کے خلاف اتحادیوں کی اہم بیٹھک آج ہوگی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے خلاف اتحادیوں کی اہم بیٹھک آج ہوگی. اس موقع پر جہاں اتحادی پی ٹی آئی پر پابندی اور رہنماوں پر آرٹیکل 6 لگانے کے حوالے سے مشاورت کرینگے وہیں‌مخصوص نشستیں نہ دیے کے حوالے سے بھی اتحادیوں کے مابین تبادلہ خیال ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سمیت ان کے 3 رہنماوں پر آرٹیکل 6 لگانے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں دینے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر دیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
آج ایوان صدر میں اسی حوالے سے دونوں حکمران اتجادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات
ہوں گے جس میں دونوں پارٹیوں کے رہنما تفصیلی بات چیت کرینگے۔ اس موقع پر بتایا گیا ہے کہ صدر آصف زرداری بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
دونوں اتحادی جماعتوں کے مابین ہونے والے مذاکرات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عطاء تارڑ، عرفان قادر، احد چیمہ اور سردار ایاز صادق جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان اور نیئر بخاری شریک ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے خلاف اتحادیوں کی اہم بیٹھک میں‌تحریک انصاف پر پابندی سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں اٹارنی جنرل منصور اعوان کیس سے متعلق صدر مملکت آصف علی اور دیگر ارکان کو بریف کریں گے۔
یاد رہے کہ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما پی ٹی آئی پر پابندی اور تین رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگانے کے فیصلے پر بھی پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں‌کہا تھا جس پر بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے مخالفت کی گئی تھی.

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر بمباری، سرحد پر صیہونیوں کا حملہ پسپا