آزاد اراکین کی فہرست الیکشن کمیشن

تحریک انصاف نے آزاد اراکین کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے آزاد اراکین کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔
ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میںقومی اسمبلی کے 38 آزاد اراکین کی فہرست جمع کرا دی گئی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی فہرست کے ساتھ اضافی دستاویز بھی منسلک کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی تین اراکین کے بیان حلفی پی ٹی آئی نے تاحال جمع نہیں کرائے۔
پی ٹی آئی کے یہ اراکین صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ بیرون ملک ہیں، ان تین ارکان کے پارٹی وابستگی فارم آج جمع کرا دی جائِیگی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔
اس موقع پر عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو آئینی جماعت قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو الاٹ کی جائیں۔
سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے ساتھ ہی تحریک انصاف کو ہدایت کی گئی تھی کہ اپنے اراکین کی فہرست حلف ناموں کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائے۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین برطرف