ایپلٹ کورٹ کا فیصلہ چیلنج

عدت نکاح کیس میں ایپلٹ کورٹ کا فیصلہ چیلنج

عدت نکاح کیس میں ایپلٹ کورٹ کا فیصلہ چیلنج، خاور مانیکا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں‌ درخواست دائر کر دی، 13 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے.
ویب ڈیسک: عدت نکاح کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کیخلاف خاور مانیکا کے وکیل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میںِ درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست میں ایپلٹ کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاور مانیکا نے عدت کے دوران نکاح کیس میں پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کردی۔
بشری بی بی کے سابق شوہر نے وکیل زاہد آصف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایپلٹ کورٹ نے عدت نکاح کیس میں اہم پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دیدی۔
درخواست مین مزید کہا گیا ہے کہ ایپلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا۔ ایپلٹ کورٹ کی جانب سے دونوں کی بریت کا فیصلہ قانونی طور پر قائم نہیں رہ سکتا۔
خاور مانیکا کے وکیل کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کا سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرنے کا 13 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
انہوں نے استدعا کی کہ دوران عدت کے دوران نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کے فیصلے کے تحت عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا بحال کی جائے۔ درخواست میں حکومت، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فریق بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایپلٹ کورٹ نے چند روز قبل محفوظ فیصلہ میں‌بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدت نکاح کیس میں‌باعزت بری کر دیا تھا.

مزید پڑھیں:  پنجاب میں روزگار ہے تو 60لاکھ لوگ بیرون ملک کیوں گئے،مزمل اسلم