بنگلادیش میں جاری احتجاج

بنگلادیش میں جاری احتجاج شدت اختیار کر گیا،115افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بنگلادیش میں ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ تنظیموں کا جاری احتجاج شدت اختیار کرگیا،جھڑپوں میں 115افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
حکومت کی جانب سے بنگلہ دیش بھر میں کرفیو نافذ ، اہم مقامات پر فوج تعینات کردی گئی،ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند، ٹرین، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے ۔
رپورٹس کے مطابق طلبہ اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 115 افراد جا ں بحق، 30صحافیوں سمیت اڑھائی ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب طلبہ نے جیل پر دھاوا بول دیا ہے، طلبہ کے حملے میں سینکڑوں قیدی رہا کرا کر جیل کو آگ لگا دی گئی۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے تشریح، بیرسٹر علی ظفر اور چیف جسٹس میں دلچسپ مکالمہ