جلاؤ گھیراؤ کیس

جلاؤ گھیراؤ کیس، عمر ایوب اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس حملے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب سمیت 41 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔
ویب ڈیسک: تھانہ شادمان جناح ہاوس حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب سمیت 41 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے اس حوالے سے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے عمر ایوب سمیت اسد عمر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 28 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع کا حکم دے دیا۔
اس موقع پر تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں‌بھی 13 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع دیدی گئی۔
یاد رہے کہ ان ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور سرور روڈ میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں:  یہ ہماری طاقت کا صرف ایک گوشہ ہے، مسعود پیزشکیان