شفاف جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

بنوں امن مارچ کے مشران کا شفاف جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

ویب ڈیسک: بنوں امن جرگہ مشران اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے دھرنے کے پانچویں روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بنوں امن مارچ کسی پارٹی کا نہیں بلکہ پورے بنوں کے عوام کا تھا۔ ہم اس واقعے کی شفاف جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مشران کا کہنا تھا کہ بنوں امن مارچ میں سفید پرچم کے علاوہ کوئی اور پرچم نہیں تھا، وفاقی حکومت نے امن مارچ کو غلط رنگ دیا جو قطعی درست نہیں، مارچ میں پی ٹی آئی کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے موردالزام ٹھہرایا گیا، وفاقی حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
بنوں امن مارچ کے مشران نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سب کو حقیقت کا پتہ ہے، پہلے معصوم بچوں کو ورغلایا گیا، بعد میں گولیاں چلیں، ہم ان تمام تر واقعات کی شفاف جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مشران کا کہنا تھا کہ یہاں لوگ مر رہے ہیں اور اس پر وفاقی حکومت سیاست کر رہی ہے جو کسی طور قرین انصاف نہیں۔
یاد رہے کہ بنوں امن دھرنا اج پانچویں روز بھی جاری رہا جس میں قومی مشران، ہزاروں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔
بنوں امن دھرنا پولیس لائن چوک میں جاری ہے ، جرگہ مشران بنوں پہنچ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جلد ہی آئندہ کے لئے لائحہ عمل واضح کریں گے۔
مشران نے کہا ککہ 10 نکاتی مطالبات منظور نہ کئے گئے تو دھرنے کا پلان بی تیار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  موسمیاتی تغیر سے ناواقف محکمہ تعلیم نے سکول ٹائمنگ چینج کر دی