بجلی بل زیادہ آنے پر بھائی

گوجرانوالہ، بجلی بل زیادہ آنے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں بجلی بل زیادہ آنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی بل زیادہ آنے پر بھائیوں میں لڑائی ہوئی۔
گوجرانوالہ میں 10 ہزار روپے بجلی کے بل ادا نہ کرنے پر بھائیوں کے مابین تنازعہ کھڑا ہوا، اس دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا، گوجرانوالہ میں پرنس روڈ پر بجلی کے بل پر دو بھائی آپس میں الجھ پڑے تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں بھائی ایک ہی مکان میں رہائش پذیر تھے، اس دوران گھر کا بجلی کا بل 10500 روپے آیا، اس دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی سے آدھی رقم کا تقاضہ کیا تو چھوٹے بھائی نے انکار کر دیا۔
بل ادائیگی کیلئَے رقم کے مطالبے پر دونوں کے مابین تلخ کلامی ہو گئی اور اس دوران طیش میں آ کر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

مزید پڑھیں:  صوبے میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے، مصدق عباسی