مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں تیار

پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں تیار

عدالتی فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں تیار، قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے 35 خواتین کے نام فائنل۔
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد پاکستاتن تحریک انصاف متحرک ہو گئی ہے اور مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں تیار لیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے 14 نام فائنل کر لیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کیلئَے تیار کی گئی اس فہرست میں کنول شوزب، عالیہ حمزہ، روبینہ شاہین، سمابیہ طاہر، فرخندہ کوکب، شہناز طارق، ڈاکٹر مصباح ظفر، روبینہ جمیل، ریحانہ ڈار، خدیجہ شاہ، فرح آغا، ڈاکٹر نوشین حامد، رابعہ چیمہ اور فردوس ریحانہ کے نام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کیلئے بھی پی ٹی آئِی نے ممبران کیلئے فہرست تیار کر لی ہے۔ مخصوص نشستوں کی اس لسٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید، طیبہ راجہ، ناہید نیاز، عابدہ راجہ، سائرہ رضا، عذرہ نسیم، قربان فاطمہ اور فرح آغا سمیت فردوس ریحانہ، سعدیہ ایوب، عائشہ بھٹہ، سارہ علی سید کے نام رکھے گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کیلئے بھی مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں تیار کر لی گئیں، خواتین ممبرز میں تنزیلہ عمران، رخسانہ رضا بانو، رقیہ بی بی، صفیہ جاوید، امینہ بدر، بشریٰ سعید، امیرہ اظہر، اقصیٰ عاصم، شیلا ممتاز نیازی، مومنہ کمال، شیریں نواز، فاطمہ حیدر، تہمینہ ریاض، نیلوفر ملک، مریم کلثوم، ادیبہ نظر، صائمہ نورین، سیدہ حنا، پروین زمان اور شاہمین شاہد شامل ہیں۔
قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے فائنل کئے گئے ان ناموں کی فہرستیں پی ٹی آئی کی جانب سے تیار کر کے پہلا قدم اٹھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین شپ سے مجھے ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، بیرسٹر گوہر