بانی پی ٹی آئی شاطر انسان ہے

بانی پی ٹی آئی شاطر انسان ہے، اقتدار کیلئَے پاؤں بھی پڑجائیگا، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی شاطر انسان ہے، اقتدار کیلئَے پاؤں بھی پڑجائے گا، ان کی جانب سے احتجاجی کال کا اعترافی بیان معافی مانگنے کی طرف پہلا قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی معافی مانگ کر سیاسی دھارے کا حصہ بن جاتے ہیں تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کےلیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، منتوں ترلوں سے ابتداء ہوئی ہے، اقتدار کیلئے پاؤں بھی پڑجائے گا، اس صورتحال میں اب اس پر اعتبار کرنے والا کوئی نہیں رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تو پوری دنیا جانتی ہے کہ جناح ہاؤس پر لوگ کس کے کہنے پر گئے، یہ سارا معاملہ کس کے کہنے پر رونما ہوا، سب جان گئے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی شاطر انسان ہے، وہ اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے، ان سے کسی بھی بات کی توقع کرسکتے ہیں، اقتدار کیلئَے وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی معافی مانگیں تو ہمیں کوئی خطرہ نہیں، اصل میں پانی کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے کہ پانی کتنا گرم ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا پی ٹی آئی والے کیسے کہہ رہے ہیں کہ 9 مئی کو ہونے والا احتجاج پُرامن تھا؟

مزید پڑھیں:  بینچ پٔر تحفظات، بیرسٹر علی ظفر نے سماعت کابائیکاٹ کر دیا