خیبرپختونخوا میں کارروائی شروع

عزم استحکام آپریشن کے تحت خیبرپختونخوا میں کارروائی شروع

ویب ڈیسک: عزم استحکام آپریشن کے تحت مسلح تنظیموں کے خلاف خیبرپختونخوا میں کارروائی شروع کر دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنوں پولیس نے آج مختلف شدت پسند گروپوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
ضلع بنوں کے مختلف علاقوں سید خیل، گمتی، سل گزئے، جانی خیل، ملی خیل، سردی خیل، پجگئی جانی خیل میں 400 کے قریب مسلح افراد کے خلاف آپریشن عزم استحکام کے تحت کاروائیاں کی گئیں۔
اس آپریشن کے تحت خیبرپختونخوا میں کارروائی شروع کرتے ہوئے متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح تنظیموں کے خلاف کاروائیوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آپریش عزم استحکام کے تحت ملک بھر میں کارروائیوں کا عندیہ دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سلامتی کونسل اجلاس میں اسرائیلی مندوب کی ایران کو دھمکی