پاکستان بیت المال سات ماہ سے غیر فعال ہے، ایم ڈی تعینات نہ کیا جاسکا جس سے مریض شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔

پاکستان بیت المال سات ماہ سے غیر فعال، مریض مشکلات میں مبتلا

ویب ڈیسک: پاکستان بیت المال سات ماہ سے غیر فعال ہے، ایم ڈی تعینات نہ کیا جاسکا جس سے مریض شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بیت المال میں ایم ڈی کی عدم تعیناتی سے وزیراعظم کی’غریب دوست‘ پالیسیوں کی نفی ہو رہی ہے۔ ایم ڈی کی عدم تعیناتی پر 4 ہزار سے زائد مریضوں کے چیک جاری نہ ہوسکے جو شدید زہنی کوفت کا شکار ہیں۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان بیت المال شات ماہ سے غیر فعال اور لاوارث ہے، رقم کے اجراء کے چیک پر ایم ڈی کے دستخط ہونا ضروری ہیں، تاہم تاحال ایم ڈی تعینات نہ کیا جا سکا ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ ان مریضوں میں کینسر، معذوری کا شکار، امراض قلب، جگر اور تھیلیسیمیا سمیت دیگر موذی امراض میں مبتلا مریض شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔ پاکستان بیت المال سے علاج اور مالی امداد کے منتظر ہزاروں غریب افراد شدید تکلیف میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومتی عدم توجہی کے باعث بے سہارا مریضوں کو حالات کے دھارے پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ مختلف سرکاری ہسپتالوں سمیت دیگر طبی مراکز میں ایسے مریض موجود ہیں جو زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
ایسے میں انہیں شدید مالی مسائل کا سامنا ہے، ایسے میں حکومت کو ان مسائل کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے۔
یاد رہے کہ پاکستان بیت المال سات ماہ سے غیر فعال ہے، مریض امداد کے منتظر حکومت کی راہ تک رہے ہیں. وہ غریب مریض جو علاج معالجہ کی استطاعت نہ رکھتے ہوں، ان کے علاج کیلئے یہ ادارہ مدد فراہم کرتا ہے تاہم گزشتہ چند ماہ سے یہ ادارہ خود لاوارث بنا ہوا ہے.

مزید پڑھیں:  خیبر میں پولیس کارروائی کی ذمہ داری وفاق پر ڈالنا شرمناک ہے،ایمل ولی