مخصوص نشستیں

مخصوص نشستیں جس جماعت کی بنتی ہیں اسے ملنی چاہئیں،ندیم افضل چن

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے مخصوص نشستیں جس جماعت کی بنتی ہیں اسے ملنی چاہئیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا مخصوص نشستوں پر ہمارا حق نہیں ہے، مخصوص نشستیں جس جماعت کی بنتی ہیں اس کو ملنی چاہییں، اگر ہمارے ووٹ نہیں تو ہمیں بھی نہیں ملنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی جماعت کے طور پر ڈیل کرنا چاہیے، پیپلزپارٹی کی سوچ ہے کہ جس سیاسی جماعت کا رویہ آمرانہ ہے اس کو قومی دھارے میں آنے کا موقع دینا چاہیے۔
ندیم افضل چن کا مزید کہنا تھا پیپلزپارٹی نہ ہوتی تو تین سال پہلے پی ٹی آئی پر پابندی لگ چکی ہوتی، پیپلزپارٹی نہ ہوتی تو تین سال پہلے ہی یہ دہشتگرد ڈکلیئرڈ ہو چکے ہوتے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو آئینی طور پر سیاسی درست جماعت قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے تھے۔

مزید پڑھیں:  پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024پشاور ہائی کورٹ میں بھی چیلنج