ناقص دودھ فروشوں کیخلاف صوبہ بھر

ناقص دودھ فروشوں کیخلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاون، پشاور میں 23 دکانیں سیل

ناقص دودھ فروشوں کیخلاف صوبہ بھر میں‌کارروائیاں، فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اب تک مجموعی طورپر 72 دودھ کی دکانیں سیل کر دی گئیں.
ویب ڈیسک: صوبہ بھر میں ناقص دودھ فروشوں کیخلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے، ان کارروائیوں کے دوران پشاور میں 23 دکانیں سیل کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں بلیک اینڈ ریڈ کیٹگری کے دودھ فروشوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پشاور ڈویژن میں 23 دکانیں سیل کرنے کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں اب تک 72 دودھ سے وابستہ کاروبار بند کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان کی جانب سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ مردان ڈویژن میں 14، سوات 8، ہزارہ 21،کوہاٹ میں 1 اور ڈی آئی خان میں 5 دودھ فروشوں کی دکانیں سربمہر کر دی گئی ہیں۔
فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیلک اینڈ ریڈ کیٹگری کی دودھ دکانوں کے لائسنسز بھی منسوخ کر کے ان پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے۔
اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ دودھ میں ملاوٹ جیسے گھناؤنے کاروبار سے منسلک عناصر نے آگر کار سرکار میں مداخلت کی تو مزید سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  کامیڈی کے شہنشاہ عمر شریف کو بچھڑے 3برس بیت گئے