چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی

چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے پر نائب امیر ٹی ایل پی کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے پر نائب امیر ٹی ایل پی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف قاضی فائز عیسیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نائب امیر ٹی ایل پی پیر ظہیر الحسن شاہ کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے، عدلیہ پر دباؤ ڈالنے، کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے والے کے خلاف قلعہ گجر سنگھ میں درج ایف آئی آر کے مطابق پریس کلب کے باہر احتجاج میں پیر ظہیر الحسن نے اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نفرت پھیلائی، ٹی ایل پی نائب امیر نے جسٹس فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ اس کے بعد ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکن پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 8اسرائیلی فوجی ہلاک