سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان، ٹریڈنگ کے آغاز پر 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس 78 ہزار 731 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگے۔
ویب ڈیسک: سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
اس دوران بتایا گیا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز پر 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کی بدولت 100 انڈیکس 78 ہزار 731 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 440 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 78 ہزار 29 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  حکومت کہے گی تو ایکس کو کھول دیں گے، چیئرمین پی ٹی اے