ظہیر الحسن شاہ گرفتار

چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیاں، ظہیر الحسن شاہ گرفتار

ویب ڈیسک: چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں نائب امیر ٹی ایل پی ظہیر الحسن شاہ گرفتار کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر اوکاڑہ سے ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ گرفتار کر کے پولیس نے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ یاد رہے کہ ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ میں نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے۔
قبل ازیں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکی پر ٹی ایل پی کے نائب امیر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،
مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے، عدلیہ پر دباؤ ڈالنے، اعلیٰ عدلیہ کو دھمکی، کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کو دھمکیاں دینے پر اس مقدمہ کے اندراج کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  رائٹ سائزنگ پلان :ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ