عدیل اقبال تعلیمی پالیسیوں پر پھٹ

ایم پی اے ملک عدیل اقبال تعلیمی پالیسیوں پر پھٹ پڑے

ویب ڈیسک: پی کے 48 ہری پور سے منتخب ایم پی اے ملک عدیل اقبال تعلیمی پالیسیوں پر پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ ضلعی تعلیمی محکمے میں سیاسی انتقام کا بازار گرم ہے، پسند و نا پسند کی بنیاد پر پوسٹنگ ٹرانسفر کی جاتی ہے۔
ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ تعلیم میں اکبر ایوب خان اور یوسف ایوب خان کی سیاسی مداخلت کی نشاندہی کی۔
ملک عدیل اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ منتخب نمائندے مخالف ٹیچروں کو دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کر کے دو ماہ بعد ان کی دوبارہ واپس اپنے علاقوں میں تعیناتی کر دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہری پور کا تعلیمی نظام دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، صوبے میں یکساں تعلیمی نظام نافذ ہونا چاہیے۔ ہر محکمے کے حالات جا کر دیکھئے، ہر محکمہ کے حالات بد دے بد تر ہوتے جا رہے ہیں لیکن محکمہ تعلیم کا حال دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔
ایم پی اے ملک عدیل اقبال نے کھلابٹ ٹاون شپ میں ٹیچروں کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے محکمہ تعلیم میں خامیوں اور سیاسی مداخلت کی نشاندہی بھی کی۔
یاد رہے کہ صوبائی وزیر ملک عدیل اقبال تعلیمی پالیسیوں پر پھٹ پڑے اور حکومت کو اس دوران خامیوں کی نشاندہی کر دی.

مزید پڑھیں:  102ارب ریونیو، موٹروے اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا