عمران خان کا عدالت سے رجوع

9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے عمران خان کا عدالت سے رجوع

ویب ڈیسک: 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے عمران خان کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ، درخواست اے ٹی سی میں داخل کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے عمران خان کا عدالت سے رجوع کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وکیل سلمان صفدر کے توسط سے سابق وزیراعظم نے انسدادِ دہشتگردی عدالت میں درخواستیں دائر کر دیں۔ ان میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، اس دوران ان سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی۔
وکیل سلمان صفدر کے توسط سے دائر درخواستوں میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس لئے استدعا کی جاتی ہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں رہائی کی استدعا کی ہے۔
اس حوالے سے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے سابق وزیرا اعظم کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں‌درخواستیں‌دائر کر دی گئیں.

مزید پڑھیں:  سیالکوٹ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،7افراد جاں بحق