وزیراعلی خیبرپختونخوا کی تعزیت

درہ آدم خیل واقعہ پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کی تعزیت، افسوس کا اظہار کیا

ویب ڈیسک: درہ آدم خیل واقعہ پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کی تعزیت ، افسوس کا اظہار اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق درہ آدم خیل میں سیلابی ریلہ گھر کے تہہ خانے میں داخل ہونے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا، اس واقعے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کی تعزیت ، انہوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت کے لئے دعا کی۔
ضلع کوہاٹ میں شیدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلہ گھر کے تہہ خانے میں داخل ہوا، جہاں سوتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس واقعہ پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افسوسناک واقعے کا سن کر دلی صدمہ ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔

مزید پڑھیں:  63اے نظرثانی،حکومت اور پیپلزپارٹی کی حمایت، پی ٹی آئی کی مخالفت