ناران میں ہزاروں سیاح پھنس گئے

مہانڈری پل ٹوٹنے سے کاغان، ناران میں ہزاروں سیاح پھنس گئے

ویب ڈیسک: مہانڈری پل ٹوٹنے سے کاغان، ناران میں ہزاروں سیاح پھنس گئے، ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ضلع مانسہرہ میں مہانڈری پل ٹوٹنے سے کاغان سمیت ناران میں ہزاروں سیاح پھنس گئے۔ اس حوالے سے ڈی سی مانسہرہ عدنان خان بیٹنی کا کہنا ہے کہ بارش رکتے ہی سسپنشن پل لگایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پھنسے سیاحوں کی آسانی کیلئے کہا کہ جو سیاح جانا چاہتے ہیں انھیں گلگت سے واپس بھیج دیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈی جی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ندی نالوں کے قریب پکنک سپاٹ ہٹاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہوٹل ایسوسی ایشن سے میٹنگ ہوچکی ہے، وہ سیاحوں کو مناسب رہائش فراہم کریں گے۔
کے ڈی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ کاغان ناران کے علاوہ پارس میں سیاح کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کیمپ افس سے رابط کرسکتے ہیں، جن سیاحوں کو پیسوں کا مسئلہ ہے انہیں مفت رہائش دی جائے گی۔
یاد رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں نے ملک بھر میں‌تباہی مچا دی، ایبٹ آباد میں ایک ہی گھر کے 11 افراد جاں‌بحق ہوئے، ہری پور اور دیگر علاقوں میں‌بھی بارش سے کئی مکانات منہدم ہوئے جن میں‌کئی لوگ دب کر رہ گئے.
مانسہرہ کا مہانڈری پل ٹوٹنے سے بھی ہزاروں سیاح کاغان، ناران اور دیگر مقامات پر پھنس کر رہ گئے، ان سیاحوں کو حفاظتی اور سپورٹ کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری کر دیا گیا ہے.
ڈی سی مانسہرہ عدنان خان بیٹنی نے اس حوالے سے بتایا کہ بارش رکتے ہی سسپنشن پل لگایا جائے گا تاہم جو سیاح جانا چاہتے ہیں انھیں گلگت سے واپس بھیج دیا جائے گا۔
صوبہ بھر کے دیگر اضلاع میں‌بھی بارش سے حالات دگرگوں ہو گئے ہیں، ایبٹ آباد میں بارانی پانی گھروں میں‌داخل ہو گیا جبکہ تربیلہ و دیگر ڈیموں میں‌پانی کا سٹوریج بڑھنے لگا ہے.

مزید پڑھیں:  سیالکوٹ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،7افراد جاں بحق