سیاحوں کیلئے مفت رہائش

کاغان پل ٹوٹنے کا واقعہ، پھنسے سیاحوں کیلئے مفت رہائش کا اعلان

وادی کاغان میں سیلاب کے باعث مہانڈری کا مرکزی پل ٹوٹنے کے بعد پھنسے ہوئے سیاحوں کیلئے تمام ہوٹلز میں مفت رہائش دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
مہانڈری کا مرکزی پل سیلاب میں بہہ جانے کے بعد کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ہوٹلز کے کمرے مفت فراہم کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا ہے ۔
سیاحوں کو ہوٹلز میں مفت قیام کی سہولت کے ساتھ ساتھ کھانے پینے پر بھی 50فیصد رعایت دی جائے گی ۔
فیصلہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلس کے بعد کیا گیا ۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیاح کسی بھی ایمرجنسی کیلئے محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر ایرانی حملہ دہشتگردی ہے، مذمت کرتے ہیں، میتھیو ملر