دو کمسن بھائی جاں بحق

ثمر با غ میں مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے دو کمسن بھائی جاں بحق

ویب ڈیسک: لوئردیر کے علاقہ ثمر با غ میں بارشوں کے باعث مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے دو کمسن بھائی جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ ثمر باغ کے علاقہ بوستہ میں پیش آیا جہاں شدید بارش کے باعث مکان پر مٹی کا تودہ آگرا جس کے نتیجے میں دو کمسن بھائی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ۔
واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے بچوں کی نعشوں کو ملبے سے نکال لیا ۔

مزید پڑھیں:  شہبازشریف کی دعوت پر ملائشین وزیراعظم کا پاکستان آنے کافیصلہ