پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں

لنڈیکوتل: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقے لنڈیکوتل میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، اس دوران دو اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لنڈیکوتل میں چاروازگئی پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کے دوران پولیس اہلکار سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملے کے دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے باعث چیک پوسٹ کے قریب واقع پیٹرول پمپ میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہیں۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جس کے بعد پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
یاد رہے کہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ اور اس دوران ہونیوالی فائرنگ سے دو اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہو گئے جن میں‌پولیس اہلکار عالمزیب آفریدی بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے حیات اباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کی جوابی کارروائی کےبعد دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں‌کامیاب ہو گئے. دوسری طرف واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اس دوران دہشتگرد فرار ہوگئے جبکہ ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
دوسری جانب پولیس اہلکاروں سمیت زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے لنڈیکوتل ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت میں انہیں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ پولیس ناکہ لنڈی کوتل بازار سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر پاک افغان شاہراہ پر قائم کیا گیا تھ.ا

مزید پڑھیں:  ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال