اسماعیل ہنیہ کی شہادت فلسطین کیلئے

اسماعیل ہنیہ کی شہادت فلسطین کیلئے بڑا دھچکا ہے، مشاہد حسین

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت فلسطین کیلئے بڑا دھچکا ہے، صیہونیوں کی جانب سے جنگ آزادی کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں سبوتاژ کر دی گئیں، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد کشیدگی مزید بڑھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس سربراہ کی شہادت کا سن کر بہت افسوس ہوا، یہ فلسطینی عوام کیلئے بہت بڑی شہادت ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت فلسطین کیلئے بہت بڑا نقصان ہے.
رہنما مسلم لیگ ن کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کشمیر کی آزادی کیلئے بھی آواز اٹھاتے تھے، حماس سربراہ کی شہادت سے ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیل نے اب مشرق وسطیٰ کا رخ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کر دیئے گئے۔
اس دوران ان کے سیکورٹی گارڈ کو بھی شہید کر دیا گیا. یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں‌شعرکت کرنے کیلئے تہران میں‌موجود تھے.

مزید پڑھیں:  پولیس چالان، ٹول ٹیکسز میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج