عمران خان کو ویڈیولنک کے ذریعے

عمران خان کو ویڈیولنک کے ذریعےعدالت میں‌ پیش کرنیکا حکم

بانی پی ‌ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دیڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم عدالت نے جاری کر دیا ہے.
ویب ڈیسک: عدالت کا عمران خان کو ویڈیولنک کے ذریعے پیش کرنیکا حکم دیدیا گیا ہے، عدالت نے شاہ محمود قریشی کے حوالے سے بھی یہی احکامات جاری کئے ہیں۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 7 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف توڑ پھوڑ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام اباد میں ہوئی۔
اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے جیل حکام کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ویڈیولنک کے ذریعے پیش کیا جائے، اس سلسلے میں انتظامات مکمل کئے جائیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے سوال کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں؟ کون سی جیل میں ہیں؟، پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں، لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہےکہ عدالت کی جانب سے عمران خان کو ویڈیولنک کے ذریعے پیش کرنیکا حکم دیدیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ اس حکم نامہ میں شاہ محمود قریشی کو بھی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے اس فیصلے کے ساتھ ہی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی.

مزید پڑھیں:  وادی کمراٹ کی لاسپور جھیل ٹوٹنے کا خطرہ، بڑی تباہی کا امکان