پجگی روڈ پر فائرنگ

پجگی روڈ پر فائرنگ، زبانی تکرار پر ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: پجگی روڈ پر فائرنگ، زبانی تکرار پر ایک شخص جاں بحق، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود پجگی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ نزد پجگی روڈ پر اکبر جوس شاپ کے قریب پیش آیا، فائرنگ سے ہدایت شاہ ولد حسن شاہ سکنہ ورسک جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئِی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقتول کے بھائی کرامت شاہ ولد حسن شاہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ جائے وقوعہ پر موجود تھا کہ نامعلوم شخص کیساتھ بھائی کی زبانی تکرار ہوئی، اس دوران بہ ارادہ قتل ملزمان نے میرے بھائی پر فائرنگ کر دی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا بھائی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا تھا تاہم ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
اے ایس پی فقیر آباد محمد علیم کا کہنا ہے کہ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملوث ملزم کا سراغ لگانے اور اس کی گرفتاری کیلئے جامع تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ زبانی تکرار پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  پولیو کے مزید2 کیس رپورٹ ، رواں سال تعداد 26 ہوگئی