انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن،عوام کو پریشانی

ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل)کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہو گئی ہے جس کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروس منقطع ہونے سے بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کا م بند کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں 26جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہوگئی ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک کی تنصیب سے منسلک حکام کا کہنا ہے کہ فائر وال کی آزمائش کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے، جس کی تصدیق اعلی حکام نے بھی کی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں فائر وال سسٹم کی تنصیب کا کام جنوری 2024 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کی تنصیب کے بعد اب آزمائش شروع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج پھر ہوگی