موقف سے نہیں ہٹے

عمران خان اپنے موقف سے بالکل بھی نہیں ہٹے ،مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے موقف سے بالکل بھی نہیں ہٹے نہ ہی کسی کی منت سماجت کی ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ عمران خان کے بارے میں احمقانہ بیانات دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ کی واپسی اور کارکنوں کی رہائی سمیت جمہوریت کی بالادستی پہلے بھی عمران خان کا مطالبہ تھااب بھی ہے،عمران خان نے مثبت تنقید کی بات کی۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پاک فوج کی بطور ادارہ عزت واحترام کرتا ہے،فوج کے خلاف بغاوت پر مبنی بیانات مسلم لیگ ن کا خاصہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بنچوں سے خواجہ آصف کی پاک فوج کے خلاف غلیظ بیانات آج بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں ،نواز شریف اور مریم نواز کی پاک فوج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے بھی سب کو یاد ہے۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں ہو تو ٹھیک ورنہ اپوزیشن میں یہ جماعت فوج کے خلاف ہر حد تک جاتی ہے، مسلم لیگ ن کے درباری وزرا سیاست چمکانے کے لئے کچھ بھی بول دیتے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر نے کہا کہ بنوں واقعے پر عطا تارڑ اور امیر مقام نے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے عوام اور فوج میں دوری پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی، یہ ٹولہ بغض عمران میں اہم قومی معاملات کو بھی داؤ پرلگا رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں پر اگلی ضرب زیادہ شدید ہوگی، خامنہ ای کی وارننگ