وزیر اعلیٰ جلسے کی کال

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے 5اگست کو جلسے کی کال دے دی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر 5اگست کو جلسے کی کال دے دی ہے ۔
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 5اگست کو صوابی انٹرچینج کیساتھ جلسہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جلسے کی کال دی ہے، ملک میں لاقانونیت، مہنگائی اور بانی پی ٹی آئی کیساتھ ظلم کیخلاف جلسہ ہوگا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز اور قوم کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ 5 اگست شام 4 بجے صوابی میں جلسہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ فارم 47کی بنیاد پر آئی ہوئی امپورٹڈ حکومت کیخلاف نکلیں گے اور حقیقی آزادی لے کر دم لیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ملکی معاشی صورتحال میں غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے، لیاقت بلوچ