رستم میں چھت گرنے سے 2

رستم میں چھت گرنے سے 2 خواتین زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل رستم میں چھت گرنے سے 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق رستم کے علاقے گجرات کمرگئی میں گھر کے اندر برآمدے کی چھت گر گئی تھی، حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین دختر تازہ گل اور زوجہ باچا گل شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس، میڈیکل ٹیم اور ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
اس دوران رستم میں چھت گرنے سے زخمی 2 خواتین کو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ، گوداموں سے کروڑوں کی چوری کرنےوالے 4 ملزمان گرفتار