اسرائیل پر براہ راست حملے کاحکم

ایران کے سپریم لیڈر کا اسرائیل پر براہ راست حملے کاحکم

ویب ڈیسک: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کا بدلہ لینے کیلئے ایران کے سپریم لیڈر کا اسرائیل پر براہ راست حملے کاحکم، انہوں نے ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل پر براہ راست حملے کاحکم دیتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر نے قرار دیا کہ دہشتگرد صیہونی حکومت نے ہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو شہید کر کے ہماری سلامتی پر ضرب لگائی، جو ناقابل قبول ہے۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں یہ حکم دیا۔
اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔ اسرائیل نے خود اپنے لیے سخت سزا کی بنیاد رکھ دی ہے اور ایران اپنے ملک کے اندر ہونے والے اس قتل کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر نے حملے کاحکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگرد صیہونی حکومت نے ہمارے گھر میں ہماری سلامتی پر وار کیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے بتایا کہ اسماعیل ہنیہ نے ایک قابل عزت راہ میں سالوں تک جان داؤ پر لگا کر جدوجہد کی اور شہادت کیلئے ہمیشہ تیار رہے، اس راہ میں انہوں نے اپنے لوگ اور بچے بھی قربان کیے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بخار و درد کی غیرمعیاری دوا فروخت ہونےکا انکشاف