مینڈیٹ چور سرکار پارلیمنٹ میں قانون

مینڈیٹ چور سرکار پارلیمنٹ میں قانون سازی کیساتھ مذاق بند کرے، بیرسٹرسیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہےکہ مینڈیٹ چور سرکار پارلیمنٹ میں قانون سازی کیساتھ مذاق بند کرے۔
ان کا 2017 الیکشن ترمیمی ایکٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ فارم 47 کی مینڈیٹ چور سرکار نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر الیکشن ترمیمی ایکٹ کو پر لگا دیئے۔
صوبائِی مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ جس تیزی کیساتھ الیکشن ترمیمی ایکٹ پر کام کیا جا رہا ہے اس سے اس بات کا امکان ہے کہ یہ گنیز بک میں بھی ایک ریکارڈ بن جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کو نہایت پھرتی سے مینڈیٹ چور سرکار نے اسمبلی ایجنڈے میں شامل کیا اور پھر انتہائِ سرعت کے ساتھ چند گھنٹوں کے اندر کمیٹی سے بھی منظور کرا لیا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مینڈیٹ چور سرکار پارلیمنٹ میں قانون سازی سے مذاق کرنا بند کرے، اس کے نہایت بھیانک اثرات برآمد ہونگے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ قوم سب جانتی ہے کہ جعلی وزیر قانون کس کے اشاروں پر غیر آئینی اقدامات کررہے ہیں۔
مشیر اطلاعات نے بتایا کہ جعلی حکومت کی جعلی ترامیم واپس ان کے منہ پر ہی لگیں گی، جعلی حکمران اپنی حکومت بچانے کے لئے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا آخری وقت آن پہنچا ہے ایسے میں یہ حربہ بھی آزما کر دیکھ لیں تاکہ انکے دلوں میں کوئی ارمان باقی نہ رہے۔

مزید پڑھیں:  وزارت خزانہ کا مقامی بینک سے مہنگا قرضہ نہ لینے کا فیصلہ