مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ سے

مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ سے بچی جاں بحق، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ سے بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ پولیس نے ملزم گرفتار کر کے اس سے واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل اور خالی خول برآمد کر لیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ سے بچی جاں بحق ہو گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق فریق اول اختر سید ولد خان سید، خان سید ولد محمد سید اور فریق دوئم شیر علی ولد عبد المتین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران ایک راہ گیر بچی صفیہ دختر افضل اس کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئی۔
بچی کو فوری ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ اس واردات میں ملوث ملزم خان سید ولد محمد سید کو گرفتار کر کے اس سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور خالی خول برآمد کر لیا۔
پولیس کی جانب سے دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیکر کوشش کی جا رہی ہے۔ واقعہ سے متعلق بچی کے ماموں روح اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج پھر ہوگی