130 ارب ڈالر قرض سے پریشان

130 ارب ڈالر قرض سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک: پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 130 ارب ڈالر قرض سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ملکی معیشت میں بہت صلاحیت ہے، اس سے تمام قرضے اتر سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت باہمی تجارت کی پالیسی پر گامزن ہے، برآمدات بڑھانا ہمارا ایجنڈا ہے، اس کے برعکس پی ڈی ایم حکومت کا صرف ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ایجنڈا تھا جسے کامیابی سے پورا کیا۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ اگر پاکستان پر 130 ارب ڈالر قرض سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ملکی معیشت میں اتنہ صلاحیت ہے کہ اس کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے، معاشی ترقی کےلیے اصلاحات ناگزیر ہیں، موجودہ صورتحال ایسی بن گئی ہے جس میں ہم ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی 30 فیصد سے کم ہوکر 10 فیصد تک آگئی ہے، معاشی ترقی کے مواقع کافی ہیں لیکن بس ضرورت صرف رکاوٹیں دور کرنے کی ہے، سٹاک مارکیٹ کے انضمام کے لیے بہت محنت کی، اور اس کے ثمرات سب دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں پر اگلی ضرب زیادہ شدید ہوگی، خامنہ ای کی وارننگ