بلوچستان میں بارش سے ندی نالے

بلوچستان میں بارش سے ندی نالے ابل پڑے، قومی شاہراہ بند

ویب ڈیسک: بلوچستان میں بارش سے ندی نالے ابل پڑے، سارا گند سڑکوں پر تیرنے لگا ، محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے چار اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لسبیلہ، قلات، سوراب، قلعہ سیف اللہ، واشک اور ملحقہ علاقوں میں درمیانی اور تیز بارش نے جہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہیں اس سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم اس سے بلوچستان میں قومی شاہراہ مختلف مقامات پر بند کر دی گئی۔
لسبیلہ ، قلات ،قلعہ سیف اللہ اور وشک میں ندی نالے ایک ہونے سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں سب سے زیادہ گرمی پڑی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں 43 جبکہ کوئٹہ میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، بلوچستان میں بارش سے ندی نالے ابل پڑے، اس وجہ سے قومی شاہراہ مختلف مقامات سے بندکرنا پڑی۔
یاد رہے کہ بارش سے اس سے قبل بڑی تباہی پھیلی تھی، اس سےکئی مکانات منہدم ہونے کے علاوہ متعدد کیجولٹیز بھی ہوئی تھیں.

مزید پڑھیں:  102ارب ریونیو، موٹروے اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا