ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

لکی مروت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق، ملزمان فرار جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا.
ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں ایک بار پحر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ، اس دوران موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے باعث ٹریفک پولیس کا اہلکار زندگی کی بازی ہار گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع لکی مروت میں مندرہ خیل روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے انور شاہ نامی سپاہی کی زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔
اس دوران ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار گھر سے ڈیوٹی کیلئے موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔
ارتکاب جرم کےبعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واردات کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق انور شاہ نامی اہلکار کی لاش سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کر دی گئی.
نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف احتجاج، پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ