یوٹیلیٹی سٹورز سے چینی غائب’بازار میں قیمتیں بڑھ گئیں

ویب ڈیسک :یوٹلیٹی سٹورز پر چینی کی عدم دستیابی نے عوام کو مہنگے داموں بازار سے چینی پر مجبور کر دیا ہے ،مہنگائی کے ستائی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹلیٹی سٹورز پر چینی کی دستیابی کو یقینی بنائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔ ذارئع کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے تمام یوٹلیٹی سٹورز پر چینی غائب ہے ،ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 145 روپے تک ملنے لگی جبکہ پرچون میں چینی فی کلو150روپے تک فروخت ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:  فوڈ سیفٹی وحلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، غیرمعیاری کیچپ وچائنہ سالٹ برآمد