گاڑیوں کی افغانستان داخلے پر پابندی

افغان حکام کی مال بردار گاڑیوں کی افغانستان داخلے پر پابندی

ویب ڈیسک: پاکستانی کسٹم حکام کی جانب سے ویزہ شرط رکھنے کے ردعمل میں افغان حکام نے مال بردار گاڑیوں کی افغانستان داخلے پر پابندی لگا دی۔
پاکستان کسٹم حکام نے افغان کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے ویزہ شرط پر عمل درآمد کا آغاز کردیا۔ اس پر افغان حکام نے ردعمل دیتے ہوئے ہرقسم مال بردار گاڑیوں کی افغانستان داخلے پر پابندی لگا دی۔
افغان حکام کے اس اقدام کے باعث آج دوسرے روز بھی دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں۔
واضح رہے کہ کسٹم حکام کے مطابق رواں سال 31 جولائی تک افغان کارگو گاڑیوں کےڈرائیورز کوعارضی داخلہ دستاویز TAD کی سہولت فراہم کر کے ویزہ سے استثنی دیا گیا تھا تاکہ تجارتی سرگرمیاں بحال ہوں۔
کسٹم حکام کےمطابق دوطرفہ معاہدہ کے مطابق یکم اگست سے کارگو گاڑیوں کےلئے ویزہ شرط پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔
ان کے اس اقدام پر عمل درآمد کرتے ہوئے بغیر ویزہ کے مال بردار گاڑیوں کو طورخم کے راستے افغانستان سے پاکستان داخلے سے روک دیا گیا ۔
کسٹم حکام کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے افغان سیکورٹی حکام نے پاکستان سے افغانستان داخل ہونےوالے ہرقسم کارگو گاڑیوں پر پابندی عائد کردی۔
حکام کے مطابق دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہے اور سرحدکےدونوں جانب ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں سالوں بند پڑے 3700 سکول کھولنے کا فیصلہ