میڈلز ٹیبل پر چین بدستور سرفہرست

پیرس اولمپکس 2024، میڈلز ٹیبل پر چین بدستور سرفہرست

ویب ڈیسک: فرانس کے دارالحکومت میں ہونے والے پیرس اولمپکس 2024 میں جاپانی بادشاہی ختم کرتے ہوئے میڈلز ٹیبل پر چین بدستور سرفہرست ہے۔
میگا گیمز کے چھٹے روز چین نے مزید 2 گولڈ میڈل اپنے نام کر لئَ ، اس کےساتھ ہی میڈلز ٹیبل پر چین 11 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے۔
پیرس اولمپکس میں میڈلز ٹیبل پر چین بدستور سرفہرست ہے، میڈلز ریکارڈ کے مطابق چین 11 گولڈ جبکہ امریکا 9 گولڈ میڈلز جیت چکا ہے اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر امریکی ٹیم کا دوسرا نمبر ہے۔
اس فہرست میں میزبان ملک فرانس کی ٹیم ، آسٹریلیا اور جاپان 8،8 طلائی تمغوں کے ساتھ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
میڈلز ٹیبل پر برطانیہ اور کوریا 6،6 گولڈ میڈلز حاصل کر چکے ہیں۔
پیرس اولمپکس 2024 کے چھٹے روز ایتھلیٹکس میں مردوں کی 20 کلومیٹر واک کے ایونٹ میں پہلے گولڈ میڈل کا فیصلہ ہوا۔ اس ایونٹ میں ایکواڈور کے برائن ڈینیل نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، ویمن 20 کلومیٹر واک میں چین کی یانگ جیایو یہاں بھی کامیاب رہیں۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس شروع ہوتے ہی جاپان نے اپنی بادشاہی قائم کی تھی جسے مقابلوں کے تیسرے ہی دن توڑ کر پوائنٹس ٹیبل پر برتری حاصل کر کے چین نے نمبر ون پوزیشن قبضے میں کر لی.

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے اقوام متحدہ سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیدیا ،ملک داخلے پر پابندی