ایبٹ آباد میں گاڑی کو حادثہ

ایبٹ آباد میں گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں گاڑی کو حادثہ کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔
خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام ایبٹ آباد میں لوہر تناول تھانہ شیروان کی حددو تندھارا کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
اس دوران گاڑی میں سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
اس موقع پر بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا۔
یاد رہے کہ ایبٹ آباد میں گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں‌بحق ہونے والوں میں‌ایک بچہ بھی شامل ہے.
ذرائع نے بتایا ہے کہ گاڑی ایبٹ آباد سے شیروان جارہی تھی کہ اس دوران گاڑی کا بریک فیل ہو گیا جس کے بعد گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی. جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا.

مزید پڑھیں:  وزارت خزانہ کا مقامی بینک سے مہنگا قرضہ نہ لینے کا فیصلہ