محکمہ صحت معلومات دینے میں ناکام

نگران دور میں بھرتیاں، محکمہ صحت معلومات دینے میں ناکام

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کی نگران دور میں ہونے والی بھرتیوں سے متعلق جاری انکوائری، محکمہ صحت معلومات دینے میں ناکام، دونوں ڈائریکٹوریٹس کے سربراہان کو یاددہانی کا مراسلہ جاری۔
تفصیلات کے مطابق نگران دور میں ہونے والی بھرتیوں سے متعلق جاری انکوائری کے سلسلے میں معلومات کی عدم فراہمی پر محکمہ صحت نے دونوں ڈائریکٹوریٹس کے سربراہان کو یاددہانی کا مراسلہ جاری کرتے ہوئے عدم تعمیل کی صورت میں انضباطی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے نگران دور میں مختلف محکموں میں چار ہزار سے زائد ملازمین کی بھرتی کے خلاف انکوائری شروع کی ہے۔
اس حوالے سے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ اور پراونشل ہیلتھ اکیڈمی ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرلز سے بھی معلومات مانگی گئی تھیں لیکن محکمہ صحت کے متعلقہ دفاتر کی جانب سے معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
اس کا مجاز اتھارٹی نے سنجیدگی سے نوٹس لیا اور متعلقہ کارروائی آگے بڑھانے کیلئے آج تک معلومات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے جاری مراسلہ کے مطابق اس معاملے کو انتہائی عجلت کے ساتھ پیش کیا جائے اور آج تک مطلوبہ ڈیٹا جمع کرانے کو مثبت انداز میں ترجیح دی جائے۔ بصورت دیگر متعلقہ افراد کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز 2011 کے تحت تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔
یاد رہے کہ نگران دور میں ہونیوالی بھرتیوں کے حوالے سے انکوائری شروع کر دی گئی ہے ، اس سلسلے میں‌محکمہ صحت معلومات دینے میں ناکام رہی.

مزید پڑھیں:  صیہونیوں پر اگلی ضرب زیادہ شدید ہوگی، خامنہ ای کی وارننگ