نئی شوگر ملز کے قیام

صوبے باالخصوص ڈی آئی خان میں نئی شوگر ملز کے قیام پر پابندی

ویب ڈیسک: صوبے باالخصوص ڈی آئی خان میں نئی شوگر ملز کے قیام پر پابندی عائد کرنے اور کماد کی فصل بھی محدود کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔
اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے سفارشات پر غور کیا جارہا ہے۔ اس کی روشنی میں جلد ہی اس پابندی کا اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت سب سے زیادہ شوگر ملز ڈی آئی خان میں قائم ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں بنوں، مردان ، پشاور اور چارسدہ میں شوگر ملز بند ہورہی ہیں۔
اس طرح جنوبی اضلاع میں گنے کی کاشت میں اضافہ جبکہ دوسرے زرعی اضلاع میں اس کی پیداوار ہر سال کم ہورہی ہے اور لوگ دوسری فصلیں کاشت کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے باالخصوص ڈی آئی خان میں نئی شوگر ملز کے قیام کا این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے محکمہ زراعت نے قوانین اور قواعد کی روشنی میں سفارشات کا خاکہ تیار کر لیا ہے۔ اس کی صوبائی حکومت سے منظوری لی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ قوانین میں بھی تبدیلی تجویز کی جائے گی۔
یاد رہے کہ صوبہ خیبرپختوبخوا میں شوگر ملز کے قیام پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  کامیڈی کے شہنشاہ عمر شریف کو بچھڑے 3برس بیت گئے