ہنیہ شہیدکی خامنہ ای سے آخری

زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہنیہ شہیدکی خامنہ ای سے آخری گفتگو

ویب ڈیسک: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہیدکی خامنہ ای سے آخری گفتگو وائرل کر دی گئی ہے، اس ملاقات میں اسماعیل ہنیہ شہید نے کہا تھا کہ جب ایک لیڈر چلا جائے گا تو دوسرا لیڈر اس کی جگہ لے لے گا، یہ دنیا کا طریقہ ہے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر سے کہا تھا کہ اللہ ہی ہے جو زندگی دیتا ہے اور چھین لیتا ہے، وہی ہے جو ہمیں ہنساتا اور رلاتا ہے لیکن جو چیز ہمیشہ رہے گی وہ انشاء اللہ امت مسلمہ ہے، بقول شاعر اگر ایک بزرگ ہمیں چھوڑ کر چلے جائیں تو دوسرے اس کی جگہ لیں گے۔
آخری گفتگو میں حماس سربراہ نے خامنہ ای کے لیے دعا کی تھی کہ خدا آپ کو لمبی عمر، سلامتی اور صحت عطا فرمائے۔
خامنہ ای نے اس کے جواب میں قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے شہید اسماعیل ہنیہ سے کہا تھا کہ آپ ایک ایسا چھوٹا گروپ ہیں جو ایک بڑی فوج امریکا، نیٹو، برطانیہ اور دیگر ممالک کو شکست دینے میں کامیاب ہوا ہے۔
اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اسرائیل کو نیست و نابود کرنا ممکن ہے، انشاء اللہ وہ دن آئے گا جب فلسطین سمندر سے دریا تک قائم ہو گا۔
اسماعیل ہنیہ شہیدکی خامنہ ای سے آخری گفتگو وائرل ہوتے ہی دنیا بھر میں پھیل گئِی۔ اس گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، لیکن امت مسلمہ قائم رہے گی۔

مزید پڑھیں:  80ہزار سال قبل دیکھا گیا دمدار ستارہ 13 اکتوبرکو دوبارہ نمودار ہوگا