ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ

ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک دن میں 40 روپے کلو اضافہ

ویب ڈیسک: ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک دن میں فی کلو قیمت میں 40 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پشاور میں ٹماٹر کے نرخوں میں اضافہ دیکھا جانے لگاہے، ایک دن میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ر دیا گیا ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 120 روپے کلو سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو ہو گئی ہے، پیازفی کلو 110روپے میں دستیاب ہے۔
لیموں کی قیمت400 روپے کلو، آلو کی قیمت 100 روپے کلو، ادرک 640 روپے کلو، لہسن کی فی کلو قیمت 380 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ٹماٹر مہنگے ہوتے ہی دیگر اجناس بھی مہنگے ہو گئے، مہنگائی کے دور میں عوام خوار ہونے لگے، منڈیوں اور دکانوں پر کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے کے بعد دیگر اجناس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پشاور میں ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک دن میں فی کلو قیمت میں 40 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی بینڈ سنتے ہی بنگلادیش میں شائقین امڈ آئے، رش بڑھنے پر فوج طلب