لاپتہ افراد کیلئے امداد

لاپتہ افراد کے ہر خاندان کیلئے50لاکھ روپے امداد کا اعلان

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ ہونے والے افراد کے ہر خاندان کے لئے 50لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیاگیا ہے ۔
وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ لاپتہ ا افراد کے خاندانوں کی مدد کے لیے ریاست نے غیر معمولی اور تاریخی کرتے ہوئے وفاقی کابینہ نے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ”گمشدہ افراد”کے پیچھے متعدد اور پیچیدہ وجوہات ہیں، ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے حکومت وقت نے آج پھر ثابت کر دیا ہے، درناک الزامات کے باوجود ریاست اور اداروں کا ایک مخلص قابل تحسین قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5سال سے زیادہ عرصے والے گمشدہ افراد کے خاندانوں کے دکھ میں شامل ہوں گے، لاپتا افراد کے ہر خاندان کے لیے گرانٹ کے طور پر 50لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا وفاقی کابینہ نے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے، یہ ریاست کا ایک مخلصانہ رویہ ہے، یہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات دور کرنے اور ان کے غم میں شریک ہونے کی ایک کوشش ہے۔
خیال رہے کہ لاپتہ افراد نے گوادر میں کئی روز سے دھرنا دے رکھا تھا تاہم گزشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ڈی سی گوادر کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان ہوا تھا اور حکومت کی جانب سے یہ یقین دہانی بھی کروائی گئی تھی کہ تمام گرفتار افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔
اب محکمہ داخلہ بلوچستان نے آئی جی پولیس اور صوبیکے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں 24 جولائی سے 16 ایم پی او کے تحت گرفتار تمام افراد کو رہا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں روزگار ہے تو 60لاکھ لوگ بیرون ملک کیوں گئے،مزمل اسلم