تحریک تحفظ آئین پاکستان

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حکومتی اتحاد سے باضابطہ رابطوں کا فیصلہ

ویب ڈیسک: تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے حکومتی اتحاد سے باضابطہ رابطوں کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی جلد حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کریں گے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطوں کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بھی باضابطہ روابط اور مشاورت کریں گے۔
واضح رہے چند روز قبل تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنی ایک قرارداد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت تمام اسیر قائدین و کارکنوں کو فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
اس کے علاوہ ایک قرارداد میں بنوں واقعے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل پر حملے میں ممکنہ طور پر شہاب 3 میزائل استعمال کیے